ڈیرہ مرادجمالی گرڈسٹیشن سے بجلی بندرہے گی

جمعرات 17 مئی 2018 18:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق 220/132KV ڈیرمرادجمالی گرڈسٹیشن کے تعمیر کے سلسلے میں کنڈکٹرکراسنگ کے کام کے باعث ڈیرہ مرادجمالی گرڈکے مینگل کوٹ، ڈیرہ ایکسپریس، سٹی،جعفرآباد، منجھوشوری، اندرون، میرواہ،باباکوٹ اور روجھان جمالی گرڈکے سٹی، جعفرفیڈروں سے 18مئی تا 22مئی (روزانہ) صبح 6بجے سے شام 5بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :