قلات میں ٹریفک حادثہ ،2بھائی جاں بحق، والد نے دل برداشتہ ہوکر خودکشی کرلی

جمعرات 17 مئی 2018 18:37

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) قلات میں ٹریفک حادثے میں پڑنگ آباد مستونگ کے رہائشی جاںبحق دو نوجوان بھائیوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا ،غم سے نڈھال باپ نے خود کشی کر لی تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح قلات مین آر سی ڈی شاہراہ پر ٹریفک حادثے میں پڑنگ آباد مستونگ کے رہائشی دو نوجوان بھائی محمد فہیم اور محمد عامرجاںبحق ہوئے تھے جن کی لاشیں جب گھر پہنچیں تو گھر میں کہرام مچ گیا غم سے نڈھال باپ رئیس محمدرحیم نے اچانک دو نوجوان بیٹوں کی لاشیں دیکھ کر شاٹ گن سے فائرکرکے خود کشی کر لی ،اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر یہ پہلا حادثہ نہیں ،اس سے پہلے بھی سینکڑوں گھر اجڑ چکے ہیں مگر این ایچ اے اور صوبائی حکومت کی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی ہے ،عوامی حلقوں کی جانب سے بار بار یہ مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ ڈبل کیا جائے تاکہ سینکڑوں قیمتی جانوں کو بچا کر گھروں کو اجڑنے سے بچایا جا سکے۔