کرنٹ لگنے سے سپرے سنٹر کا منیجر جاں بحق ، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ

جمعرات 17 مئی 2018 18:38

عارفوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) کرنٹ لگنے سے سپرے سنٹر کا منیجر جاں بحق ہوگیا، دکانداروں کی شٹرڈائون ہڑتال، ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ، تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 149/EB کارہائشی و چوہدری سپرے سنٹر کا منیجر محمد نوید ولد محمد جمیل دکان کے شیڈ میں کرنٹ آجانے پر ہاتھ چھوجانے سے زندگی کی بازی ہارگیا،واقعہ کے بعد دکانداروں اور ورثاء نے سٹرک بلاک کرکے واپڈا آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی کی ،محمد افضل ودیگرنے بتایا کہ متعددبار واپڈا کو شکایت درج کروائی لیکن عملدرآمد نہ ہونے پر قیمتی جان ضائع ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :