ڈپٹی کمشنر کا عارفوالا میں رمضان بازار کا دورہ،انتظامات کاجائزہ لیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:38

عارفوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) خادم اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو سستی اور معیاری اشیاء خورونوش کی یقینی فراہمی کو ہرصورت ممکن بنانے کیلئے رمضان بازاروں کا انعقاد کیا گیا ہے، عوام سستے رمضان بازاروں سے آٹا ،دالیں ، گھی ،چینی وغیرہ کی خریدار ی باآسانی کرسکتے ہیں جبکہ ناجائز منافع خوری کرنیوالوں کو کسی صور ت معاف نہیں کیاجائے گا، ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد خاں نے عارفوالا میں سستے رمضان بازار بلدیہ چوک کے دورہ کے موقع پر کیا، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا الطاف حسین انصاری ، سیکرٹری مارکیٹ محمد اسلم ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی حافظ خالد ارشاد بھی موجودتھے ۔