شانگلہ کے تمام ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسران سے حلف لے لیاگیا

جمعرات مئی 18:38

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) شا نگلہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد نسیم خان نے بطور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر ضلع شانگلہ کے تمام ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسران سے حلف لیا ۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر کی زیر صدارت حلف برداری کا اجلا س منعقد ہوا۔ جسمیں تمام ریٹرننگ افیسران و اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسران ضلع شانگلہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سلطان حسین سینئرسول جج ریٹرننگ افسر این ای10شانگلہ،محمد اسحاق مروت سول جج ریٹرننگ افسر پی کے 23شانگلہ 1،مظہرحسین سول جج ریٹرننگ افسر پی کے شانگلہ2،اسسٹنٹ ریٹرننگ افسراے اے سی انوارالحق،پرنسپل مرزاعلی،پرنسپل سلطان سکندر،پرنسپل عنایت اللہ نے حلف لیا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افیسر نے تمام ریٹرننگ و اسسٹنٹ ریٹرننگ افیسران سے حلف لیتے ہوئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی فرائض منصبی پوری دیانت داری، جان فشانی اور الیکشن کمیشن پاکستان کے قواعد و ضوابط کے مطابق بلا خوف و خطر اور سیاسی بالا دستی وغیرہ سے بالاتر ہو کر ادا کرینگے۔ جس پر تمام شرکاء نے عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس میں الیکشن عملہ و وکلاء نے بھی شرکت کی۔