شانگلہ میں کیمسٹ برادری کی تیسرے روزبھی ہڑتال

جمعرات 17 مئی 2018 18:38

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) صوبائی حکومت کی ڈرگ ایکٹ میں تجویز کردہ ترمیم پر کیمسٹ اینڈ ڈرگیسٹ ایسوسی ایشن سراپا احتجاج بن گئی،صوبائی حکومت کی ترمیم کو متنازعہ اور یکطرفہ قرار دیتے ہوئے اپنے میڈیکل سٹوروں کو تالے لگادئے گئے ، جمعرات کے روز تیسرے دن بھی ایسوسی ایشن کی کال پر ضلع بھر کے تمام میڈیکل سٹور مالکان نے ایکٹ کی مخالفت میں شٹرڈائون کیا ،میڈیکل سٹور مالکان نے احتجاجاً اپنی بازووں پر سیاہ پٹی باندھی تھی اور اپنے ہر سٹور پر ایکٹ کے خلاف بینرز اویزاں کئے تھے جس پر صوبائی حکومت کے ظالمانہ ایکٹ نافذ کرنے کے نعرے درج کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

ادھر ڈاکٹروں نے مریضوں کو باہر سے دوائیاں تجویز کی تھی جبکہ سٹورز بند تھے جس سے ایک طرف ڈاکٹرز شدید پریشان تھے تو دوسری طرف دور دراز سے آنیوالے مختلف بیماریوں میں مبتلا مریض بھی شدید ذہنی کوفت کا سامنا کر رہے تھے ۔عوامی حلقوں نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے خاموشی کے بجائے معاملے کو سنجیدہ لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں فریقین کو بٹھا کر معاملہ کو مناسب طریقے سے حل کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :