جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،ایس پی اوامجدعلی خان

جمعرات 17 مئی 2018 18:38

شانگلہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) شا نگلہ سرکل پولیس افسر امجد علی خان نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ،عوام اشتہاری اور مشتبہ افراد کی نشاندہی کرکے پولیس کے ساتھ تعاون کرے،پولیس عوام کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ افراد کی مکمل سرکوبی کرے گی۔ پولیس آپریشن بالائی پہاڑی علاقوں تک وسیع کردیا گیا ہے۔

پولیس عوام کے تعاون کے بغیر ادھوری ہے ۔ایک ہفتہ کے دوران سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران ایک درجن سے زائد جرائم پیشہ گرفتار کرکے جیل منتقل کردئے گئے ہیں ۔مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برامد کئے گئے۔ان خیالات کا اظہار سرکل پولیس افسر الپوری امجدعلی خان نے گزشتہ روز اپنے دفتر میں میڈیا نمائندوں کو ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ ا لپوری سرکل اورنواحی پولیس کا سرچ سٹرائیک اپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد مشتبہ گرفتار کر دئے گئے ہیں۔دوران اپریشن مختلف علاقو ں میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برامد کئے گئے ۔سرکل پولیس افسر نے بھاری نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں کا محاصرہ کرکے سرچ اپریشن کا اغاز کیاجس میںسیکورٹی چیک کی اور چوکیداروں کو سخت احکامات جاری کر دئے گئے جبکہ غیرقانونی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے اناڑی اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

امجد علی خان نے کہا کہ اناڑی اور کمسن ڈرائیوروں کے خلاف عوام نشاندہی کرے پولیس بھرپور کارروائی کرے گی،کسی سے بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔امجد علی خان نے کہا کہ ہفتے کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف شانگلہ پولیس نے کریک ڈائون کرتے ہوئے پانچ منشیات فروشوں کوگرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ، عوام منشیات فروشوں کے خلاف پولیس مہم میں تعاون یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :