ٹانک،ماہ مقدس شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہر آگیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:38

ٹانک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ماہ مقدس شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بوتل سے باہرآگیا،شہری مہنگی داموں غیر معیاری اشیاء خورد نوش خریدنے پرمجبور ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماہ مقدس شروع ہونے کے ساتھ ہی قصائیوں نے چوریاں تیز کر دی میٹن فی کلو 700 بڑا گوشت350 سے 400 تک کھلے عام فروخت بیلیلر مرغی 350 تک پہنچ گئی جبکہ فرورٹ سمیت دیگر اشیاء خورد نوش کو بھی پر لگ گئے دوگنے داموں پر فروخت کا سلسلہ شروع کر دیا گیا رہی سہی کسر غیر معیاری اشیاء خورد نوش اور مشروبات نے پوری کر دی ضلعی انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے عوامی سماجی حلقوں کا کمشنر ڈیرہ ڈویژن ،وزیر خوراک،چیف سیکرٹری کے پی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے فوری نو ٹس لینے کا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :