Live Updates

ہنگو، رمضان المبارک کے دوران پرائز کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس

جمعرات 17 مئی 2018 18:39

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) تحصیل میونسپل کمیٹی میں تحصیل ناظم حاجی پیاؤزار کی سربراہی میں رمضان المبارک کے دوران پرائز کنٹرول کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقا د کیا گیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر محمد علی شاہ،ٹی ایم او رب نواز،تحصیل دار اور بازار یونین صدر عبدالو قار سمیت دوآبہ اور ٹل کے دوکاندارانوں اور فروٹ سبزی فروش نے شرکت کی۔

اس موقع پر تحصیل ناظم حاجی پیاؤزار نے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ رمضان کے مہینے میں کسی کو ظلم زیادتی کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کئے گئے نرخنامہ پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ٹی ایم انتظامیہ کو روزمرہ کی بنیاد پر چیکنگ کی ہدایات جاری کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد علی نے کہا کہ ناجائز تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف بھی کریک ڈاؤن کیا جائیگا اور سرکاری نرخ نامے کے برعکس خرید و فروخت کرنے والوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر ٹل کا کہنا تھا کہ رمضان برکتوں کا مہینہ ہے اس میں عام دنوں کے مقابلے میں عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔اجلاس کے آخر میں قصائی برداری نے صفائی نہ کرنے پر تحصیل ناظم کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایم اے کو اد بات کا پابند کریں تاکہ روزانہ کی بنیاد پر قصاب خانے کی صفائی کی جائے ۔اس موقع پر یونین صدر عبدالوقار نے تحصیل ناظم اور اسسٹنٹ کمشنر کو مکمل تعاون کا یقین دہانی کرائی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :