پشاور مقامی ہوٹل دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا،تعدادسات ہوگئی

جمعرات 17 مئی 2018 18:39

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چند دن پہلے پشاور مقامی ہوٹل دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی۔ زخمی عامر برن ہسپتال میں زیر علاج تھا۔ میت ٹل پہنچا دی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کزشتہ چند دن پہلے پشاور مقامی ہوٹل میں صبح سویرے گیس لیکج کے باعث دھماکے میں موقع پرایک ہی گھر کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ دو بھائی کامران اور عامر زخمی ہو گئے جنہیں واہ کینٹ برن ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم وہاں پر کامران دھماکے کے ایک دن بعد ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے جبکہ عامر یکم رمضان المبارک جمعرات کے روز ہسپتال میں شدید زخموں کے باعث دم توڑ گئے جس سے دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہو گئی۔

عامر کی میت ٹل آبائی علاقے زندر خیل پہنچا دی گئی جبکہ نماز جنازہ بھی ادا کر دی گئی ۔نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی رہنماوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔