Live Updates

مردان میں گرانفروشوں کی روک تھام کیلئے خصوصی حکمت عملی مرتب

جمعرات 17 مئی 2018 18:39

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے دوران قیمتوں کو برقرار رکھنے اور ناجائز منافع خوروں کے ضلعی انتظامیہ نے کو ششیں تیز کردی ہیں اور سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر عمران خان نے ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود کی ہدایت پر بنک روڈ ،بکٹ گنج اور پاکستان چوک میں قصائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران سات قصابوں کو مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے پر گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے رمضان المبارک کے دوران گرانفروشی کی روک تھام کے لیے خصوصی حکمت عملی مرتب کی ہے اور صبح شام پرائس چیکنگ کا مکینزم بنایا ہے جس کے تحت آج اے سی مردان نے شہری علاقے میں کاروائی کی اور مختلف مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی جانچ پڑتال کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پاکستان چوک میں ایک کمپلینٹ کارنر بھی قائم کیا گیا ہے جہاں اے سی مردان نے بیٹھ کر عوامی شکایات پر فوری کاروائی بھی کی ۔

دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مردان محمد عثمان محسود نے تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ وہ ماہ مقدس میں شہریوں کو مقررہ داموں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں اور ناجائز منافع خوری سے گریز کریں ۔اُنہوں نے کہا کہ پرائس ریویو کمیٹی نے گذشتہ روز اپنے اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مقرر کر دی ہیں ۔دوکاندار لوگوں کی سہولت کے لیے نرخنامے اپنی دوکا نوں پر نمایاں مقامات پر اویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں کی پابندی کریں بصورت دیگر ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات