رشکئی میں ترجیحی اسپیشل اکنامک زون کیلئے مختص 1000ایکڑ زمین کی تعمیر وترقی کیلئے مقامی باشندوں سے تعاون کی درخواست

جمعرات 17 مئی 2018 18:41

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چیف ایگزیکٹیو آفیسر کے پی ازدمک نے ہیڈ آفس کے پی ازدمک میں رشکئی کے مقامی باشندوں کے وفد سے ملاقات کی جس میں ان کے خدشات و تحفظات کوسنا۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے وفد کو بتایا کہ کے پی ازدمک مقامی لوگوں کو ملازمت دینے میں ترجیح دیگی جبکہ انہیں ووکیشنل تریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے وفد کو یقین دلایا کہ وہ گروہی سماجی ذمہ داری (کارپوریٹ سوشل ریسپانسیبیلٹی) کے حوالے سے پرعزم ہیں اور اس امر کو یقینی بنائیں گے کہ ایسے کاروباری ادارے جو زون میں اپنے یونٹس قائم کررہے ہیں وہ سی ایس آر( گروہی سماجی ذمہ داری) اقدامات کے تحت مقامی علاقوں کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرینگے۔

(جاری ہے)

وفد کو یہ بھی بتایا گیا کہ رشکئی سپیشل اکنامک زون ہزاروں کی تعداد میں ملازمتیں پیدا کریگی اور مستقبل میں کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری سے خطہ خوشحالی کی جانب گامزن ہوگا۔

تاہم ملاقات کے اختتام پر وفد کی جانب سے رشکئی اسپیشل اکنامک زون کی ترقی وخوشحالی کیلئے مثبت پیغام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اس ضمن میں رشکئی میں 1000ایکڑ زمین کو اسپیشل اکنامک زون میں تبدیل اور تعمیر وترقی دلانے کیلئے کے پی ازدمک نے اپنے چینی پارٹنر سی آر بی سی کے ساتھ کاروباری معاہدہ (انگیجمنٹ ایگریمنٹ) پر دستخط کئے ہیں۔ جبکہ رشکئی کے مقام پر 225میگا واٹ پاور پلانٹ بھی تنصیب کیاجائیگا۔ فی الحال کے پی ازدمک مشترکہ کاروباری معاہدے (جائنٹ وینجر ایگریمنٹ) کے طریقہ کارردعمل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد پراجیکٹ کا افتتاح کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :