خودکش حملہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں،ملزمان تک جلدپہنچیں گے،بریگیڈئرنذیرحسین

جمعرات 17 مئی 2018 18:41

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نذیرحسین خان نے کہا ہے کہ نوشہرہ کچہری چوک میں فرنٹیر کور ٹل سکاوٹ پر خود کش حملے کے حوالے سے اعلیٰ سطحی تحقیقات شروع کردی گئی خود کش بمبار کے سہولت کاروں کے خلاف تفتیش کا آغاز کردیا جیو فینسنگ کے زریعے اصل ملزمان تک بہت جلد پہنچیںگے اور سیکورٹی فورسز بھر پور اپریشن کرے گی اور نوشہر ہ کا امن بحال کریں گے۔

دہشت گردوںکو کسی طور نہیں چھوڑیں گے وہ دھماکہ کی جگہ پر غیر رسمی بات چیت کررہے تھے ۔ اسٹیشن کمانڈر نوشہرہ بریگیڈئر نذیرحسین خان نے کہا کہ بہت عرصے سے ہمیں تھریٹس موصول ہورہی تھیںفورسز ہر وقت ہائی الرٹ پر ہیں۔ ہم مذید چیک پوسٹیں قائم کریں گے۔ اور دہشت گردوںکو کسی طور منظم ہونے نہیں دیںگے انھوں نے کہا کہ دہشت گردوںنے اب حملوں کاطریقہ کار بدل دیا ہے اورموجودہ خود کش بمبار پندرہ سالہ لڑکا ہے۔

(جاری ہے)

جو باڑہ مارکیٹ کی طرف پیدل جاے وقوع پر پہنچا اور بالکل کلین شیور ہے اور جس نے پیدل موقع پر پہنچ کرا یف سی کی گاڑی کے سامنے خود کودھماکہ سے اڑایا۔ موٹر سائیکل پر د و جوان اور تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے انھوں نے کہا کہ فورسز ، سی ٹی ڈی اور پولیس، اور حساس ادارے ملکر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کریں گے۔ قوم کو چاہیے کہ وہ ایسے مشکوک عناصر کی نشاندہی کریں فوج کامورال بلند ہے ہم نے دہشت گردوںکے خلاف بہت کامیابیاںحاصل کی ہے اور اللہ تعالی کے فضل وکرم سے دہشت گردوںکوجڑ سے اکڑ پھینکیںگے۔

متعلقہ عنوان :