پولیو سے اگاہی کے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں ایک روزہ خصوصی ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 17 مئی 2018 18:41

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفس ایبٹ آباد میں UNICF کے تعاون سے PEI حکام نے پولیو سے متعلق آگاہی اور پولیومہم کے دوران آنے والے مسائل اور ان کے حل کے متعلق ایک روزہ خصوصی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میںپولیو کے ریسورس پرسن سمیت ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید اشفاق انور، ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد، جملہ SDPO صاحبان ضلع ایبٹ آباد ، جملہ SHO صاحبان ضلع ایبٹ آباد سمیت CTD ،ایلیٹ فورس ، RRF فورس ، سپیشل برانچ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کے افسران نے شرکت کی ۔

آگاہی ورکشاپ کا با قاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک کے بعد قاضی سیف اللہ نے ورکشاپ کے مقاصد اور متوقع اقدامات سے آگاہ کیا جبکہ ڈاکٹر محمد جوہر خان نے پاکستان سے پولیو کے جڑ سے خاتمے اور پولیو مہم کے کردار سے متعلق تمام افسران کو مکمل بریفنگ دی اور ان کے سولات کے جوابات دیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی پولیس آفسر ایبٹ آباد نے پولیو مہم کے دورا ن متعلقہ احکام کے ساتھ تمام افسران کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پولیس اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران کو فرائض منصبی بخوبی نبھانے کے متعلق تٖفصیلی ہدایات دیں اور ممکنہ خدشات اور سیکیورٹی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

مزید ضلعی پولیس آفسیر ایبٹ آبادسید اشفاق انور نے شرکاء اور پولیو حکام کو خیبر پختون خوا پولیس کی پولیو سے متعلق خدمات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے پولیو کے خاتمے کے لئے اپنی جانوں کے نظرانے دیے ۔پولیو کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی کے حوالے سے خیبر پختونخوا پولیس نے اپنا کلیدی کردار ادا کیا ۔ خیبر پختون خوا پولیس ان شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی ۔

ضلعی پولیس آفسیر ایبٹ آباد نے پولیو حکام سے درخواست کی کہ پولیو مہم کے دوران شہید ہونے والے پولیس جوانوں کے ورثان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے اور ان شہداء کو ہر فورم پر یاد رکھا جائے ۔آخر میں ضلعی پولیس آفیسر ایبٹ آباد سید اشفاق انور نے PEI حکام کابا مقصد سیشن کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور شرکاء میں سرٹیفیکٹس تقسیم کئے ۔اس موقع پرEPI کے افسران نے ضلع پولیس کے تعاون کی تعریف کی ۔