رمضان المبارک کیلئے سوات پولیس کا خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل

جمعرات 17 مئی 2018 18:41

سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر ) واحد محمود کی طرف سے رمضان المبارک کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے اعلی سطح اجلاس طلب ۔ رمضان المبارک کے رحمتوں اور بابرکت مہینے میں عوام الناس کو تحفظ کا احساس دلانے تاکہ وہ اپنی عبادت اور خریداری پوری یکسوئی سے بلا خوف و خطر کر سکیں ۔ پولیس اہلکاروں کی عبادت گاہوں ، بازاروں ، مارکیٹوں ، میں خصوصی ڈیوٹیاں لگائی گئی ہیں۔

ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیے جملہ رش والی مقامات پر ٹریفک وارڈن پولیس کی اضافی نفری و سپیشل رائیڈرزسکواڈبھی تعینات کر دی گئی ہیں، ٹریفک وارڈن پولیس کے جوانان عصر سے افطاری تک اپنے پوئنٹس پر موجود ہونگے اور افطاری پوائنٹس پر ہی کرینگے ۔

(جاری ہے)

تمام سرکل SDPOs ،تھانہ جات کے SHOs ، انچارج چوکیات سحری اور افطاری اپنے ڈیوٹی پرموجود پولیس جوانوں کیساتھ روڈ پر کریں گے اور چار بجے سے پہلے پہلے اپنے جوانوں کو پوائنٹس پر الرٹ ہونے کے ساتھ ساتھ ہیلمٹ ، جیکٹ کے استعما ل کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما نہ ہوسکے ۔

ضلعی پولیس سربراہ نے اجلاس کے صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے حدود کے عبادت گاہوں ، مارکیٹوں ، اور خریداری مراکز کو زیادہ سیکورٹی فراہم کریں تاکہ عوام اس بابرکت مہینے میں بلا کسی ججک اور یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات اور خریداری کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس وارڈن کے جوانان افطاری کے وقت بھی اپنی ڈیوٹی پر مامور رہینگے تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی تکلیف رونما نہ ہو، ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے کہا کہ رمضان المبارک کے اس بابرکت مہینے میں کسی بھی اہلکار کی ٹرانسفر پوسٹنگ نہیں کی جائیگی۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام الناس کو بہترین سہولیات و سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ پولیس کی اصل عبادت ہی عوام الناس کی حفاظت کرنا ہے۔جس کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائینگے ۔