سٹی سپورٹس کلب منڈی بہاؤالدین نے ماڈل ٹاؤن کلب کو تین فٹ بال میچز کے پہلے میچ میں 3-2 گول سے ہرادیا

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) سٹی سپورٹس کلب منڈی بہاؤالدین نے ماڈل ٹاؤن کلب کو تین فٹ بال میچز کے پہلے میچ میں 3-2 گول سے ہرادیا، میچ کے مہمان خصوصی سٹی سپورٹس کلب منڈی بہاؤالدین کے نائب صدر راشد پیرزادہ تھے جہنوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں، اس موقع پر پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سابق سیکرٹری اطلاعات رانا تنویر احمد، پاک سپورٹنگ کلب کے سیکرٹری محمد یامین، اسوا فٹ بال اکیڈمی کے کوچز صدیق بنگش اور عثمان یامین کے علاوہ شائقین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی، پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک دونوں ٹیمیں دو، دو گول سے برابر تھیں دوسرے ہاف میں سٹی سپورٹس کلب نے مذید ایک گول کرکے مقابلہ 3-2گول سے جیت لیا، فاتح ٹیم کی جانب سے رانا مدثر نے دو اور فرحان نے ایک گول کیا جبکہ ماڈل ٹاؤن کلب کی طرف سے دونوں گول ودود نے کئے۔

متعلقہ عنوان :