فیصل آباد میں لوٹ مار کی وارداتیں جاری،مزید 45وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

اولادپیدا نہ ہو نے پر خاتون کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے، گھر یلو جھگڑوں پر دو خواتین سمیت چار افراد نے زہریلی گولیاں کھا لیں ، ایک خاتون چل بسی، تین کی حالت تشویشناک ،فائرنگ و تشدد کے مختلف واقعات میں پانچ افراد لہو لہان ، چھت پر سوئی خاتون پر آتش بازی گر گئی ، خاتون بری طرح جھلس کر ہسپتال داخل

جمعرات 17 مئی 2018 18:50

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) فیصل آباد میں لوٹ مار کی وارداتیں جاری ،مزید 45وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ، اولادپیدا نہ ہو نے پر خاتون کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا ، ٹریفک حادثات میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے گھر یلو جھگڑوں پر دو خواتین سمیت چار افراد نے زہریلی گولیاں کھا لیں جن میں سے ایک خاتون چل بسی تین کی حالت تشویشناک فائرنگ و تشدد کے مختلف واقعات میں پانچ افراد لہو لہان ، چھت پر سوئی خاتونپر آتش بازی گر گئی ، خاتون بری طرح جھلس کر ہسپتال پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکوئوں نے ستیانہ روڈ پر رات گئے ساجد سے 80ہزار کی نقدی اور تین موبائل فونز چھین لئے ڈجکوٹ خوشی محمد دربار کے قریب سے عابد سے 20ہزار کی نقدی چھین لی گئی چناب کلب چوک میں مسلح ڈاکوئوں نے حسیب سے 10ہزار ، محمود آباد گلی نمبر5میں امتیاز سے پانچ ہزار اواگت میں دلدار سے 14ہزار ، راجہ والا میں خلیل ، ٹھیکری والا میں شمیر سے 16ہزار کی نقدی و موبائل فونز چھین لیا گیا چک نمبر42میں رفیق سے ایک لاکھ کی نقدی ، منصور آباد عامر چوک میں عرفان سے نقدی ، سبزی منڈی میں مظہر سے بھاری مالیت کی نقدی ، قیمتی موبائل فونز ودیگر سامان چھین لیا گیا ، جبکہ 227ر ب کے اطہر اقبال شہرزاد کے گھر سے ڈاکوئوں سوا لاکھ کی نقدی موبائل فونز ، طلائی زیورات چھین لئے گئے ، غلام محمد آباد میں سدھو پورہ میں ڈاکوئوں نے ذوالفقار سی52ہزار کے موبائل و نقدی لوٹ لی چوروں کے گروہ نے بھی ات مچائے رکھی مرضی پورہ میں احسان کے 18قیمتی جانور چور لے اڑے ،کھجوروں والا باغ میں سردار کی دکان سے چور لاکھوں کا سامان و نقدی لے گئے ، سالار والا میں ذوالفقار کی دکان کے تالے توڑ کر چور 80ہزار کی نقدی لے گئے ، باوا چک میں امان اللہ کے جنرل سٹور کا صفایا ہو گیا گلستان کالونی میں ڈاکوئوں نے عمر زاہد کے گھر سے اسلحہ کے زور پر چار تولے طلائی زیورات لوٹ لئے گئے ، پیراں والا میں راشد کی فیکٹری سے قیمتی سامان چوری ہو گیا فتح آباد میں حسن ، ملک پور میں عاصم ، 50ج ب میں ارسلان ، ستیارہ کالونی میں محسن ، ناولٹی پل میں عدنان ، فیضان مدینہ میں کلیم الائیڈ ہسپتال میں عبدالکریم ، زرعی یونیورسٹی میں عبدالاحد عثمان کالونی میں عرفان ، منصور پارک میں عرفان ، جھال چوک میں ولی الرحمان ، ڈگلس پورہ میں عامر ، گلستان کالونی میں نذیر ، ڈججوٹ میں صدیق کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، تھانہ سول لائن کے علاقہ محلہ اکبر آباد گلی نمبر11کی رہائشی 28سالہ نوید بی بی کے اولاد پیدا نہ ہونے پر شوہر نے ساتھی فیصل سے ملکر زہریلی چیز پلا کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا ، ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 3افراد جان کی بازی ہار گئے ،195گ ب کی رہائشی 45سالہ زبیدہ زوجہ اشرف چنگ چی رکشہ پر سوار ہو کر جارہی تھی کہ گدھا ریڑھی کی ٹکر سے خاتون زخمی ہو کر چل بسی جبکہ دیگر دو مختلف واقعات گوجرہ کارہائشی چالیس سالہ نو جوان اور بیس سالہ نو جوان تھانہ ریل بازار کے علاقہ سے زخمی ہو کر الائیڈ ہسپتال جانے والے دم توڑ گئے ، ہسپتال انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حالے کر دی گھر یلو نا چاقی پر دو خواتین سمیت 4افراد نے زہریلی گولیاں نگل لیں جبکہ ایک خاتون زندکی بازی ہار گئی ، 27سالہ نجمہ بی بی زوجہ نعیم سکنہ 214ر ب ، اسماعیل آباد جڑانوالہ سے 25سالہ رضا اوسیف آباد کے اکمل نے گندم میں رکھنے والی گولیاں نگل لیں جبکہ نو اباں والا گلی نمبر19کی رہائشی 25سالہ گلشن زوجہ نعمان نے کالا پتھر کھا لیا جسے زہریلی کیمیکل نگلنے سے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا جہاں جانبر نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

فائرنگ و تشدد کے واقعات میں گولیاں لگنے سے رسول نگر کا رہائشی سولہ سالہ طالب علم علی رضا ‘ریگل روڈ انار کلی میں اشتیاق جبکہ لڑائی جھگڑے کے دیگر واقعات میں پریمئر کالونی کا رہائشی ذیشان ‘سیف آباد کا پندرہ سالہ اکمل حسین اور خالدہ آباد کا پچپن سالہ ارشاد الحق شدید زخمی ہو گئے ‘علامہ اقبال کالونی کی رہائشی پچاس سالہ رشیدہ بی بی زوجہ یٰسین گھر کی چھت پر سو رہی تھی کہ نامعلوم سمت سے چلنے والی آتش بازی کی زد میں آکر جھلس گئی جسے الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی جاری ہے ۔