صوبہ بھر میں روزہ داروں کو ناقص اشیاء خوردونوش کھلانے والے 21فوڈ پوائنٹس سیل

ملتان میںمضر صحت اجزاء کے استعمال پرپروڈکشن یونٹ،قلفی یو نٹ سمیت 2فوڈ پوائنٹس سربمہر، گوجرانوالہ میںحشرات کی بہتات، غلط لیبلنگ،پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پر کھویا یونٹ سربمہر سرگودھامیںمضرصحت کیمیکلزکے استعمال پرکھویا یونٹ، آئسکریم یونٹ،ملاوٹی اشیاء کی فروخت پر2فوڈ پوائنٹس سیل ․فیصل آباد میںبناسپتی گھی کی ملاوٹ پر2کھویا پروڈکشن یونٹ ،کھلے رنگوں کے استعمال ،لیبلز کی عدم موجودگی پر سوڈا واٹرپلانٹ سربمہر

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سحری پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران روزہ داروں کو ناقص خوراک مہیا کرنے والے 21فوڈ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔ لاہور میں7 فوڈ پوائنٹس ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔ ناقص خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری ۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نیتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روزہ داوروں کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرلاہور میں7 ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ، گڑھی شاہو، اندرون شہر، شاہدرہ ، فیصل ٹاؤن میں موجود فوڈ پوائنٹسکو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈنے واضح کیا کہ سحری و افطاری میں صحت مند اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی ممکن بنانے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جوکہ رمضان المبارک میں سات دن ، 24گھنٹے فیلڈ میں موجود ہوں گی۔ رمضان میںاشیاء خورونوش کی طلب بڑھنے پر زیادہ کمانے کے لالچ میں ملاوٹ مافیا سرگرم ہو جاتا ہے،جس کے خاتمے کیلئے ڈیلی آپریشن ٹیموں کی تعداد کو بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ناقص اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والوں کے ساتھ اب انتہائی سختی سے نمبٹا جائے گا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ماہ مبارک میں عوام تک اچھی اور صاف خوراک پہچانے کے لیے دن رات کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ دیگر شہروں میں کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے جنوبی پنجاب میں کاروائیاں کرتے ہوئیمضر صحت اجزاء کے استعمال پرنسوارپروڈکشن یونٹ،غلط لیبلنگ،کھلے رنگوں ،ملاوٹی دودھ کے استعمال،حشرات کی بہتات پر قلفی پروڈکشن یو نٹ اور زائدالمعیاد اشیاء کی فروخت،صفائی کے ناقص انتظامات، ریکارڈ کی عدم موجودگی پر2فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دیے۔

جبکہ ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر 1 لاکھ کے جرمانے عائد کیے۔2850ساشے گٹکا،500کلومینگوپیسز،200کلو ملاوٹی مرچیں،950قلفیاں،45کلو چائنیز نمک،200کلومٹھائی تلفاور دیگر اشیاء تلف کر دی گئیں ۔ر اولپنڈی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے کاروائیاں کرتے ہوئے زائدالمعیاد اشیاء کی موجودگی,ریکارڈ نہ ہونے پر یوٹیلیٹی سٹوراوربیمار،لاغر مرغیوں کی فروخت،حشرات کی موجودگی اورصفائی کے ناقص انتظامات پرچکن شاپ سربمہرکر دیے ۔

جبکہ بھاری مقدار میں ناقص خوراک برآمدکرکے موقع پرتلف کرتے ہوئے متعددفوڈ پوائنٹس کو نامناسب انتظامات پر 88 ہزار کے جرمانے عائد کرتے ہوئے وارننگ نوٹسز جاری کیے ۔گوجرانوالہ میں حشرات کی بہتات، غلط لیبلنگ،پی ایف اے کا لوگو استعمال کرنے پرمعروف کھویا یونٹ سربمہر کر دیا۔20 فوڈ پوائنٹس کو ناقص صفائی کے انتظامات اور غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر2لاکھ 26 ہزار کے جرمانے عائدکیے نیز بھاری مقدار میںمضرصحت غذا تلف کرتے ہوئے 174کو وارننگ نوٹسز جاری کیے۔

فیصل آباد اور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے بناسپتی گھی کی ملاوٹ پر2کھویا پروڈکشن یونٹ ،سکیمیکل ڈرمز،کھلے رنگوںکے استعمال،حشرات کی بہتات اورصفائی کے ناقص انتظامات ،لیبلز کی عدم موجودگی پر سوڈا واٹرپلانٹ سربمہرکر دیا۔نا قص انتظامات پر متعددفوڈ پوائنٹس کو 1 لاکھ 8ہزار کے جرمانے عائد کر دیے .پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سرگودھااور گردونواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے ویجیٹیبل آئل ،مضرصحت کیمیکلزکے استعمال پرکھویا یونٹ اورملاوٹی دودھ،بلیچنگ ایجنٹس کے استعمال پر آئسکریم یونٹ سربمہر کر دیا۔

ملاوٹی اشیاء کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پر2فوڈ پوائنٹس بھی سیل کر دیے۔حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر متعددفوڈ پوائنٹس کو 1لاکھ 3 ہزار کے جرمانے عائد کر دیے۔ ہوئے متعدد کو وارننگ جاری کیے۔