متحدہ مجلس عمل سندھ کی جانب سے آج فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف یوم احتجاج منایاجائے گا،علامہ راشد محمود سومرو

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) متحدہ مجلس عمل سندھ کے صدر و سیکرٹری جنرل جے یو آئی سندھ علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ہے کہ متحدہ مجلس عمل سندھ کی جانب سے آج(جمعتہ المبارک)فلسطینیوں کی شہادت کے خلاف یوم احتجاج منایاجائے گا، سندھ کی عوام اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرائیں،خطبہ جمعہ میں مذمتی قراردادیں پیش کی جائیں،فلسطینی پر امن مظاہرین پر فائرنگ 60سے زائد شہادتیں کھلی دہشتگردی ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر، میرپورخاص، جیکب آباد، گھوٹکی سمیت سندھ بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی ایم ایم اے کے قیام کا مقصد پاکستان سمیت امت مسلمہ کی حفاظت اور تحفظ کرنا ہے فرقہ واریت کو دفن کردیا ہے، اب مسلمان متحد ہوکر عالم اسلام کی بقاء کیلئے استعماری قوتوں کا مقابلہ کریں