سی پی این ای کے نائب صدر اکرام سہگل عالمی تنظیم برائے ضابطہ اخلاق کے بورڈ ڈائریکٹر منتخب

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کے نائب صدر اکرام سہگل بین الاقوامی تنظیم برائے ضابطہ اخلاق(ICoCA) - جنیوا، سویٹزرلینڈ کے انتخابات میں انڈسٹری پلر کے بورڈ ڈائریکٹر منتخب ہوگئے۔

(جاری ہے)

وہ فوری طور پر سابقہ ڈائریکٹر جان ڈیوس کی جگہ سنبھالیں گے۔ سی پی این ای کے عہدیداروںاور تمام اراکین نے جناب اکرام سہگل کو ان کے انتخاب پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے، اور کہا ہے کہ اکرام سہگل ایک منفرد پہچان رکھتے ہیں اور ضابطہ اخلاق کی بین الاقوامی تنظیم میں بورڈ ڈائریکٹر کی حیثیت سے انہوں نے پاکستان کا نام بلند کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :