فلسطین میں اسرائیلی مظالم نہتے فلسطینی عوام کا قتل عام مسلم امہ کے حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے،شیعہ علمائے کونسل

جمعرات مئی 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کاصوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم نہتے فلسطینی عوام کا قتل عام مسلم امہ کے حکمرانوں کیلئے سوالیہ نشان ہے باطل حکمران اپنی پوری طاقت اور شازش کے تحت مسلم امہ پر حملہ آور ہیں اور مسلم حکمران اقتدار کی خاطر خاموش کھڑے ہیں جو فلسطینی قوم کے ساتھ بہت بڑا ظلم اوردھوکا ہے ایک طرف نہتے کشمیری ،فلسطینی مسلمان مر رہے ہیں تو دوسری طرف اقوام متحدہ سمیت او آئی سی ،انسانی حقوق کی تنظیمیں مجرمانہ طرز اختیار کی ہوئی مسلم ممالک کے حکمرانوں کو باہمی صلح جوئی کے ساتھ کے ساتھ استعماری شازشوں کے خلاف متحد ہوکر درپیش چیلنج کاپرامن اور پائیدار حل تلاش کریں آج شیعہ علماء کو نسل پاکستان صوبہ سندھ کی جانب سے جمعے کی نماز کے بعدپورے سندھ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف اور فلسطینی عوام سے اظہار ہمددری کے لئے پُرامن مظاہرے منعقد کئے جائیں گے ۔