قومی اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تین رپورٹس پیش کردی گئیں

کمیٹی نے گزشتہ چار سال کے دوران 318 ارب روپے کی ریکوری کی ہے،سید خورشید احمد شاہ

جمعرات مئی 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) قومی اسمبلی میں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تین رپورٹس پیش کردی گئیں جبکہ چیئرمین پی اے سی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کمیٹی نے گزشتہ چار سال کے دوران 318 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو قومی اسمبلی میں پی اے سی کے چیئرمین سید خورشید احمد شاہ نے پی اے سی کی مالی سال 1993-94ء‘ 2002-03ء اور 2009-10ء کی تین رپورٹس ایوان میں پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار سال کے اندر پی اے سی نے 318 ارب روپے کی ریکوری کی ہے۔ اس میں سپیکر کمیٹی کے ارکان اور آڈیٹر جنرل آفس کا کردار لائق تحسین ہے۔