ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی واقع ہوگئی۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ایک ہفتے میں بیرونی قرض اور دیگر ادائیگی پر زرمبادلہ کے ذخائر میں 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے اور مرکزی بینک کے ذخائر 10 ارب 80 کروڑ ڈالر رہ گئے۔

(جاری ہے)

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 14 کروڑ ڈالر اضافے سے 6 ارب 27 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :