شاہی سید کا کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائی میں سیکیورٹی اہلکار کرنل سہیل عابد کی شہادت پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے باچا خان مرکز سے جاری کردہ تعزیتی بیان میں اے ین پی سندھ کے صدر نے مذید کہا ہے کہ سیکیورٹی ادارے ملکی سلامتی کے لیے جانون کے نذرانے پیش کررہے ہیںملک اس وقت کئی سمتوں سے خطرات میں گھر ہوا ہے سیکیورٹی اداروں کی قربانیاں ناقابل فراموش اور صلاحیتیں شک و شبے سے بالاتر ہے ہمیں دہرتی کی حفاظت کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنے والوں پر فخر ہے ہم کرنل سہیل عابد کے پسماندگان سے دلی تعزیت کرتے ہیں دعا گو ہیں کہ دیگر چار زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو اللہ تعالیٰ جلد از جلد صحت عطاء فرمائے اے این پی سندھ سندھ کے صدر اور پختون ایکشن کمیٹی(لویہ جرگہ) کے چیئر مین شاہی سید نے سیکیورٹی اہلکاروں پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے واقعات کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے ۔