جیکب آبادمیں سحر وافطار کے وقت بجلی بند

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) سیپکو کاکارنامہ حکومتی اعلان کے باوجود جاری کردہ لوڈشیڈنگ شیڈول میں جیکب آبادمیں سحر وافطار کے وقت بجلی بندتفصیلات کے مطابق جیکب آبادمیں سیپکو کی من مانیاں دن بدن بڑھتی جارہی ہیں حکومتی اعلان کے باوجود جیکب آبادمیں افطار وسحر کے وقت بجلی بند کرنے کا شیڈول جاری کیاگیاہے جس پر شہریوں نے افسوس کااظہارکیاہے سٹی ون فیڈر جس کی رکوری 90فیصد سے بھی زائد ہوتی ہے پر افطارکے وقت بجلی بند کرنے کا سیپکو کی جانب سے اعلان کیاگیاہے شہرکی سیاسی ،سماجی تنظیموں نے سیپکو کے رمضان لوڈشیڈنگ شیڈول کو مسترد کرتے ہوئے نیا شیڈول جاری کرنے کامطالبہ کیاگیاہے شہریوں کاکہناہے کہ شہرکے مختلف علاقوںمیں تراویح کے وقت بجلی بند رہی شدید گرمی کے باعث نمازیوں اورشہریوں کو بھی پریشانی کاسامنا کرنا پڑا علاوہ ازیں سٹی ٹو فیڈرسمیت دیگر پر بجلی کی آنکھ مچولی نے شہریوں کو بیزار کردیاہے انہوںنے مطالبہ کیاکہ چیف سیپکو اس کا نوٹس لیں۔

متعلقہ عنوان :