دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ،کرنل سہیل عابد کی شہادت پر پوری قوم کو فخرہے،سردار یار محمد رند

جمعرات مئی 19:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے کرنل سہیل عابد کی شہادت پر پوری قوم کو فخرہے کرنل سہیل عابد نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا اور ملک کو ایک بڑے جانی نقصان سے بچایا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف واقعے میں زخمی ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جن کی وجہ سے صوبے بہت بڑی تباہی سے محفوظ رہا ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی صدر سردار یار محمد رند نے گزشتہ روز صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کرپٹ جماعتوں اور کرپٹ مافیا کے خلاف آواز اٹھاتی رہے گی پاکستان تحریک انصاف اس وقت ملک کی مقبول ترین جماعت ہے پورے بلوچستان سے اچھی شخصیات کے حامل افراد کو الیکشن میں اتارے گے الیکشن کمیشن کی خود نگرانی کرونگا اور پورے بلوچستان سے بہتر نتائج دے گے نواز شریف اور مریم بی بی ملکی اداروں پر تنقید کی بجائے بتائیں کہ 300 ارب روپے کہاں سے ان کے پاس آئیں نواز شریف اب ماضی کا حصہ ہیں۔