نیشنل پارٹی کے حلقہ احباب میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے ، عوام کی بڑی تعداد نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہے ، میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد

جمعرات 17 مئی 2018 19:00

خضدار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء و میئر خضدار میر عبدالرحیم کرد نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی کے حلقہ احباب میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے ، عوام کی بڑی تعداد نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہے ، سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی عوام دوستی ، انسان دوستی اور خدمت کے جذبے سے متاثر ہو عوام کثیر تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، اگلے الیکشن کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور انشاء اللہ الیکشن میں فتح حاصل کرکے عوام کی ایک بار پھر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے خضدار کے علاقہ سنی گنبدی ، و دیگر ملحقہ علاقوں میں ٹرانسفار مر اور واٹرسپلائی اسکیمات کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

(جاری ہے)

نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء میر عبدالرحیم کرد نے کہاکہ عوام باشعور اور سمجھدار ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے مسائل کونسا رہنماء بہتر انداز میں حل کرسکتا ہے ، گزشتہ پانچ سال کا دور جھالاوان کے عوام کے لئے ایک مثال ہے ، نیشنل پارٹی کی حکومت نے یہاں کے عوام کو امن دیا ، خضدار کی تمام سڑکیں نیشنل پارٹی کی دورِ حکومت میں پختہ ہوئیں ، میڈیکل کالج بن گیا ، یونیورسٹیز بن رہی ہیں ، ایسے دیگر بہت سارے مسائل ہیں کہ جو نیشنل پارٹی کی عوام دوستی کے باعث حل ہوئے ، مستقبل میں بھی نیشنل پارٹی عوامی خدمت و فلاح وبہبود کا ایک اچھا پروگرام دیگی ، عوام کے بنیادی مسائل حل کیئے جائیں گے بے روزگاروں کو روزگار دیا جائیگا ، قیام امن کو اسی طرح برقرار رکھا جائیگا ، انہوںنے کہاکہ آج خضدار کے علاقہ سنی میں جس طرح عوام کے مسائل حل ہورہے ہیں ، ٹرانسفار مر ، واٹر سپلائی سمیت دیگر اسکیمات کی مد میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام ہورہاہے ، فلاح وبہبود کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری رہیگا ۔

انتخابات میں عوام نیشنل پارٹی کو بھر پور سپورٹ کریں ، اور اپنے مستقبل کو محفوظ بنائیں ۔ نیشنل پارٹی کے حلقہ احباب میں آئے روز اضافہ ہوتا جارہاہے ، عوام کی بڑی تعداد نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہی ہے ، سابق صوبائی وزیر سردار محمد اسلم بزنجو کی عوام دوستی ، انسان دوستی اور خدمت کے جذبے سے متاثر ہو عوام کثیر تعداد میں نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، اگلے الیکشن کے لئے ہماری تیاریاں مکمل ہیں اور انشاء اللہ الیکشن میں فتح حاصل کرکے عوام کی ایک بار پھر خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :