وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ میں شرکت

جمعرات 17 مئی 2018 19:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کلی الماس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے کرنل سہیل عابد کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور شہید کی بلند درجات کے لئے دعا کی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری، آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم اور دیگر سول و عسکری افسر ان نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعدازاں وزیر اعلیٰ سی ایم ایچ ہسپتال گئے جہاں انہوں نے آپریشن میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی عیادت کی ۔