Live Updates

رمضان المبارک رحمت ،بخشش اورمغفرت کامہینہ ہے ، مولانا محمد شفیق

جمعرات 17 مئی 2018 19:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ممتاز عالم دین اورصوبائی زکواة کونسل کے ممبرمولانا محمدشفیق نے کہاہے کہ رمضان المبارک رحمت ،بخشش اورمغفرت کامہینہ ہے اس لیے تمام مسلمان ماہ صیام کے دوران تلاوت قرآن پاک ،نمازتراویح ،صدقہ اوردیگرنیکیوں کاخصوصی اہتمام کریں یہ بات انہوںنے جمعرات کو ’’اے پی پی ‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کہی مولانا محمدشفیق نے کہاکہ رمضان نیکیوں کاموسم بہار ہے جو تقویٰ ،پرہیز گاری اورصبرکا درس دیتاہے ،نوجوان اورخواتین سمیت زندگی کے تمام طبقات کے لوگ ماہ صیام کے مبارک ساعتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ اٹھائیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رمضان کامقدس مہینہ روزہ ،تراویح ،تلاوت قرآن پاک ،مغفرت ،جہنم سے چھٹکار ہ اورصدقہ واحسان کامہینہ ہے اوررمضان حقیقت میں انسان کومتقی بناتاہے اورہمدردی سکھاکر محبت والفت اورجذبہ خیرخواہی سے مسلمان کو مزید کرتاہے اس لیے ہمیں ماہ رمضان برکتوں اوررحمتوں سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوناچاہیئے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :