فنڈریز نگ ٹی ٹونٹی ، بوم بوم آفریدی ورلڈ الیون کی ٹیم سے باہر

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 مئی 2018 19:19

فنڈریز نگ ٹی ٹونٹی ، بوم بوم آفریدی ورلڈ الیون کی ٹیم سے باہر
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی 2018 ء) بوم بوم شاہد آفریدی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ورلڈ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ گھٹنے کی انجری سے نجات پانے کے لیے شاہد آفریدی کو 3سے 4ہفتے درکار ہیں۔شاہد آفریدی نے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ” دبئی میں اپنے ڈاکٹر کو گھٹنے کا چیک اپ کرایا ہے، مکمل طور پر تکلیف ٹھیک نہیں ہو سکی ہے اور مجھے ابھی مکمل صحت یاب ہونے کے لیے3 سے 4 ہفتے درکار ہیںتاہم مجھے امید ہے کہ میں مکمل فٹنس حاصل کر لو ں گا“۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور ورلڈ الیون کے درمیان فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے ٹی 20 میچ 31 مئی کو لارڈز میں کھیلا جانا ہے جبکہ شاہد آفریدی کو مکمل فٹنس کے لیے 3سے 4 ہفتے درکار ہیں اور اس لیے میچ میں ان کی شرکت کے امکانات نہیں ہیں۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی حالیہ دو برسوں کے دوران محض ٹی ٹونٹی لیگ میں ہی منظرعام پر آئے ہیں جبکہ آئی سی سی ورلڈٹی ٹونٹی2016ءکے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب وہ انٹرنیشنل میچ کھیلے گے جب وہ ویسٹ انڈیزکے خلاف آئی سی سی ورلڈالیون کی نمائندگی کریں گے۔اس میچ کو انٹرنیشنل میچ کا درجہ دیا جاچکاہے،شاہد آفریدی پاکستان سپر لیگ تھری سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔