مسلح ڈاکو زمیندار کے گھر سے نو لاکھ روپے نقدی تیرہ تولے طلائی زیورات لوٹ لے گئے

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

اوکاڑہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چھ مسلح ڈاکوئوںنے گن پوائنٹ پر زمیندار کے گھر سے نو لاکھ روپے نقدی تیرہ تولے طلائی زیورات لوٹ لیے ڈاکو ایک گھنٹہ تک اہل خانہ پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کرتے رہے ایس ایچ اومحمد کاشف نے ڈکیتی کو چوری کاواقعہ قرار دے دیا واقعات کے مطابق آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ ڈاکورات بارہ بجے تھانہ ستگھرہ کی حدود میں واقع چک نمبر 16ون آر تحصیل والا کے رہائشی زمینداربسار ا خان ولد محمد خان کے گھر میں داخل ہوگئے اور اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پریرغمال بنا کر پورے گھر کی تلاشی لی گھر سے کچھ نہ ملنے پر ڈاکوئوں نے گھر میںموجود بچوں کے سر پر اسلحہ تان لیا اور اہل خانہ کو بچوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دیکر گھرسے مبلغ نو لاکھ روپے نقدی اور تیرہ تولے طلائی زیورات مالیتی سات لاکھ روپے لوٹ لیے ڈاکوایک گھنٹہ تک گھر میں رہ کر اہل خانہ پر تشدد کرنے کے ساتھ ساتھ لوٹ مار کرتے رہے اطلاع ملتے ہی صبح سویریایس ایچ او تھانہ ستگھرہ محمد کاشف موقع پر پہنچ گیا اور ڈکیتی کو چوری کاواقعہ قرار دیدیا۔

متعلقہ عنوان :