قصور پولیس کا کریک ڈائون، سنگین جرائم میں ملوث 24خطرناک اشتہاری مجرم و عدالتی مفروران گرفتار

جمعرات مئی 19:20

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) قصور پولیس نے ڈی پی او زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر مجرمان اشتہاریوں کیخلاف سخت ترین کریک ڈائون کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 24خطرناک اشتہاری مجرم و عدالتی مفروران کو گرفتار کرلیا ، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈی پی اوقصور کی خصوصی ہدایات پر مجرمان اشتہاریوں اورجرائم پیشہ افراد کی گرفتاری کے سلسلہ میں سپیشل مہم کا آغاز کررکھا ہے، اس سلسلہ میں پولیس نے مجرمان اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے قتل ،،ڈکیتی،،رابری اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث16خطرناک مجرمان اشتہاریوں کو گرفتارکیا ،گرفتار مجرمان میں اے کیٹگری کی5 اشتہاری بھی شامل ہیں جبکہ عرصہ دراز سے چلے آنیوالے 8عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :