حنا پرویز بٹ نے فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف پنجاب اسمبلی میںقرارداد جمع کرادی

جمعرات مئی 19:20

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے قتل عام کیخلاف پنجاب اسمبلی میں آخری قرارداد جمع کرادی۔قرار داد میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دس روز کے دوران 60سے زائد فلسطینوں کو شہید اور دو ہزار سے زائد کو زخمی کردیا گیا ہے۔امریکی سفارتخانے کے افتتاح کے موقع پر یہودی فوجیوں نے مظلوم فلسطینوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ نے اقوام متحدہ کی قرارداد کونظر انداز کرتے ہوئے یروشلم میں سفارتخانہ قائم کیا ہے ۔۔امریکہ اور اسرائیل نے مسلمانوں کو کھلا چلینج کردیا ہے۔لہذا یہ ایوان اسرائیلی فوج کے جابرانہ اقدام کی شدید مذمت کرتا ہے ۔اور یہ ایوان اقوام متحدہ ،سلامتی کونسل،عرب لیگ اور انٹر نیشنل فورم سے مطالبہ کرتا ہے کہ اسرائیل کی بدلانہ کارروائیوں کا نوٹس لیا جائے اور مظلوم فلسطینی شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔