لاہورچڑیاگھر اورسفاری زوکو پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے تفریحی پیکیج میں شامل کر نیکا فیصلہ

سیاحوں کودونوں تفریحی مقامات کے داخلی ٹکٹوں کی شرح پر رعایت دی جائیگی،جلدمفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونگے ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس خالد عیاض خان کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) لاہورچڑیاگھر اورسفاری زوکو ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کے تفریحی پیکیج میں شامل کرنے کااصولی فیصلہ کرلیاگیاہے اوراس ضمن میں تمام معاملات تیزی سے طے کئے جارہے ہیں ، جلدمفاہمتی یادداشت پردستخط ہوجائینگے ۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے لائے گئے سیاحوں کوداخلی ٹکٹوں کی شرح میں خصوصی رعایت دی جائیگی ۔

اس امرکافیصلہ ڈائریکٹرجنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس خالدعیاض خان کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا جس میںڈائریکٹر لاہورچڑیا گھر حسن علی سکھیرا ، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود ،جبکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی طرف سے منیجرٹورز اعجاز احمد بٹ ،منیجر سائٹ سیئنگ(Sight Seeing) لاہوربس سروس معظم نذیر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طے پایا کہ لاہورکے تاریخی و تفریحی مقامات کی فہرست میں لاہورچڑیاگھر اورسفاری زو لاہورکو بھی شامل کیاجائیگا ۔

انہوں کہاکہ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب کی طرف سے لاہورچڑیاگھر اورسفاری زولائے گئے سیاحوں کو ٹکٹوں کی شرح میں خصوصی رعایت دی جائے گی اور ٹورازم کارپوریشن کے سیاحوں کو دیئے جانیوالے پیکجز میں ان تفریح گاہوں کوشامل کیاجائیگا ۔ پہلے مرحلے میں لاہور چڑیاگھر جبکہ دوسرے مرحلے میں سفاری زوکوٹورازم کارپوریشن کے سیاحتی پیکیج میں شامل کیاجائیگا ۔ خالد عیاض خان نے ڈپٹی ڈائریکٹرہیڈ کوارٹرزمحمد نعیم بھٹی ، ڈائریکٹرلاہورچڑیاگھر حسن علی سکھیراکو ٹورازم کارپوریشن سے تمام معاملات طے کرنے اورمفاہمتی یادداشت تشکیل دینے کی ہدایت کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :