پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر میں سحری پوائنٹس، رمضان بازاروں کی چیکنگ

ناقص اشیاء کی موجودگی پر21فوڈ پوائنٹس سر بمہر ، لاہور میں7 ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل ڈیلی آپریشن ٹیموں کی تعداد میں اضافہ، خصوصی ٹیمیں تشکیل، ناقص فروشوں سے انتہائی سختی سے نمبٹا جائے گا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

جمعرات مئی 19:20

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں سحری پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران روزہ داروں کو ناقص خوراک مہیا کرنے والے 21فوڈ پوائنٹس سیل کر دیے گئے۔ لاہور میں7 فوڈ پوائنٹس ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔ ناقص خوراک تلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری ۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نیتفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ روزہ داوروں کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پرلاہور میں7 ، فیصل آبادمیں3، ملتان اور راولپنڈی میں دو دو فوڈ پوائنٹس سیل کیے گئے۔

فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ایم ایم عالم روڈ، گڑھی شاہو، اندرون شہر، شاہدرہ ، فیصل ٹاؤن میں موجود فوڈ پوائنٹسکو چیک کیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈنے واضح کیا کہ سحری و افطاری میں صحت مند اور محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی ممکن بنانے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ جوکہ رمضان المبارک میں سات دن ، 24گھنٹے فیلڈ میں موجود ہوں گی۔

دوسری طرف پنجاب فوڈ اتھارٹی رمضان بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی بھی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں ٹیموںنے مختلف اتوار بازاروں کی چیکنگ کی ۔دوران چیکنگ ماڈل ٹاؤن، رکت مارکیٹ، وحدت روڈ، نشتر ٹاون، کریم پارک اتوار بازاروںمیں 85 کلو پھلکیاں، 50 کلو رنگ دار سلانٹی موقع پر تلف کر دی گئیں۔ دالوں کے معیار کی چیکنگ، کسی بھی سٹال پر رنگ دار دالیں نہیں پائی گئیں۔

اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ گوشت کے سٹالز کو مکمل ڈھانپنے، مکھیوں اور حشرات سے پاک رکھنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔بہتر نگرانی کے لیے شہر بھر کے اتوار بازاروں کو تین زونز اے، بی اور سی میں تقسیم کیا ہے۔نورالامین مینگل نے مزید بتایا کہ ہر زون میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔ ناقص، غیر معیاری یا ممنوعہ اشیاء خوردونوش کی فروخت پر سٹال مالک اور انتظامیہ کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔