ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے،جاوید چوہان

ڈائریکٹر ایڈمن کا نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںا ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے ملازمین کے اجلاس سے خطاب

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے ملازمین کا اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان اور ڈائریکٹر سپورٹس محمد انیس شیخ نے کی، ڈپٹی ڈائریکٹر طارق وٹو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ناصر ملک اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے کہا کہ سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی سرپرستی میں ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، ملازمین کسی بھی ادارے کا سرمایہ ہوتے ہیں، ادارے مضبوط ہوں گے تو ملازمین بھی مضبوط ہوں گے لہٰذا ملازمین اداروں کی مضبوطی و ترقی کے لئے محنت اور دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں، میں یقین دلاتا ہوں کہ ملازمین کو تمام حقوق دیئے جائیں گے، صدر فیاض علی اور جنرل سیکرٹری نبیل اکرم نے افسران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ جنرل سپورٹس پنجاب کے ملازمین کھیلوں کے فروغ اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے ویژن کے مطابق فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔