کاشتکارکپاس کی کاشت جلد مکمل کر یں اور کھیت میں جہاں ناغے ہوں پُر کریں
کاشتکار کپاس کی جڑی بوٹیوں کی تلفی پر خصوصی توجہ دیں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب
جمعرات 17 مئی 2018 19:20
(جاری ہے)
بیج کے بہتر اگائو، ضرر رساں کیڑوں اور بیماریوں سے پیشگی تحفظ کے لیے بوائی سے پہلے بیج کومحکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کر دہ کیڑے مار اور پھپھو ندکش زہر سے زہر آلود کرنا انتہائی ضروری ہے جس سے فصل ابتداء سے ہی تقریباً ایک ما ہ تک رس چو سنے والے کیڑوں خاص طو ر پر سفید مکھی، تھرپس اور بیماریوں مثلاً جڑ کا گلائو اور سوکا سے محفوظ رہتی ہے علاوہ ازیں بیج کو زہرآلود کر کے کاشت کرنے سے فصل کی بڑھوتری بھی بہتر ہوتی ہے اور فصل بیماریوں سے بھی کم متاثر ہو تی ہے۔
کپاس کے بیج کو زہر آلود کرنے کے لیے محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین کے مشورہ سے سفارش کردہ زہریں اور مقدار استعمال کریں۔ بجائی کے بعد کپاس کے کھیت میں جڑی بو ٹیوں کے اگائو سے پیشگی تحفظ بہت ضروری ہے کیو نکہ جڑی بوٹیاں کپاس کی فصل کو غیر معمولی نقصان پہنچاتی ہیں۔ جڑی بوٹیاں فصل کی پیداوار میں بہت زیادہ کمی کا موجب بنتی ہیں۔ فصل کے نقصان دہ کیڑوں کو محفوظ پناہ گاہ مہیا کرتی ہیں۔ خوراکی اجزاء مثلاً پانی، ہوا، روشنی اور نامیاتی مادوں کے حصول میں فصل کی حصہ دار ہوتی ہیں۔ کپاس کی پتہ مروڑ وائرس اورر ملی بگ کے پھیلائو کا موجب بھی بنتی ہیں۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
سرکاری لیبارٹریز نے ڈینگی مریضوں کی تشخیص بند کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.