غذائی اجناس کی برآمدات1.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں ،ادارہ شماریات

جمعرات مئی 19:20

لاہور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) اقتصادی ماہرین کے مطابق 2017-18 کے ابتدائی دس ماہ کے دوران غذائی اجناس کی قومی برآمدات میں 17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق غذائی اجناس کی برآمدات1.93 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں ہیں جبکہ پچھلے سال اسی دورانیہ میں برآمدات کا حجم 1.65 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

برآمدت میں اضافہ کی بڑی وجہ حکومت کی کسان دوست پالیسیاں رہیں بالخصوص صوبہ پنجاب میں کسان پیکج کی وجہ سے زراعت کے شعبے میں کافی بہتری آئی۔اس کے علاوہ حکومت پنجاب نے ہائی ویلیو ایڈیشن او تیلدار اجناس کی کاشت پر خاص توجہ دی ہے جبکہ پچھلے سال آف سیزن مینجمنٹ کاٹن کمپنئن کی وجہ سے کپاس کے شعبے میں خاصی بہتری آئی۔ اس سال بھی آف سیزن مینجمنٹ پر خاصی توجہ دی گئی ہے اور اگلے مالی سال کپاس کی بمپر پیداوار حاصل ہونے کی توقع ہے ۔اقتصادی ماہرین کے مطابق ملک میں دستیاب غذائی مصنوعات کی تیاری کی بجائے ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی تیاری زرمبادلہ کو اور زیادہ اضافے کا باعث بنے گی اور اس طرح قومی معیشت پر پڑنے والے دبائو میں خاطر خواہ کمی آئے گی۔