آفتاب شیرپائواورسکندرشیرپائوکی نوشہرہ دھماکے کی مذمت

امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں

جمعرات مئی 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ اور صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے نوشہرہ میں بم دھماکہ کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ویکجہتی کا اظہار کیا۔ انھوں نے دھماکہ کو انتہائی گھنائونا فعل قرار دیتے ہوئے جاں بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔

(جاری ہے)

انھوں نے حکومت پر زور دیاکہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو تمام ترطبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔انھوں نے مزید کہا کہ اس قسم کی کارروائیوں کا مقصدملک میں امن و امان کی صورتحال خراب اور معاشرے میں بے چینی پھیلا نا ہوتا ہے جس پر کڑی نظر رکھنے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور حکمرانوں کو چاہیے کہ اس مسئلے پر خصوصی نظر رکھتے ہوئے ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا نے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔