حکومت فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرے،سینیٹرمشتاق احمدخان

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) امیر جماعت اسلامی و صدر ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ حکومت فاٹا کو فوری طور پر خیبر پختونخوا میں ضم کرے اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کو نمائندگی دے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میںنہوں نے کہا کہ فاٹا کے انضمام اور خیبر پختونخوا اسمبلی میں فاٹا کے عوام کو نمائندگی دینے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے، فاٹا انضمام کے لئے ریفرنڈم کا مطالبہ کرنے والے آئین سے نابلد ہیں۔

دستور میں ریفرنڈم کی کوئی گنجائش ہی نہیں ہے۔ ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مواقع گنوا رہی ہے، فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا حکومت کے پاس یہ آخری موقع ہے، حکومت نے یہ موقع گنوایا تو فاٹا کے عوام کبھی ان کو معاف نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے ہر مشکل وقت میں قبائلی عوام کا ساتھ دیا۔ جماعت اسلامی فاٹا کی محرومیاں ختم کرے گی۔