کے ایم یونیذیلی اداروں میں پروفیسرز اور لیکچرر کی خالی اسا میوں پر تعینا تی کی منظوری دے دی

یو نیو رسٹی کے داخلوں اور بھر تیوں میں میرٹ اور شفا فیت پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا،وائس چانسلرڈاکٹرارشدجاوید

جمعرات 17 مئی 2018 19:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی(کے ایم یو) پشاو رنے یو نیو رسٹی سلیکشن بورڈ کی سفا رشات کی روشنی میں مختلف ذیلی اداروں میں پروفیسرز، ایسو سی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرر کی خالی اسا میوں پر تعینا تی کی منظوری دے دی ۔یہ منظوری یو نیو رسٹی سینڈیکٹ کے 28ویں اجلاس میں دی گئی جو گزشتہ روز یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشد جا وید کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔

جس میں یو نیو رسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر محمد سیلم گنڈاپور، سیکر یڑی ہا ئیر ایجو کیشن، ہیلتھ، فنا نس اور اسٹبلشمنٹ کے نما ئیندگا ن کے علاوہ مختلف فیکلٹینر کے ڈین صا حبا ن اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ سینڈیکیٹ نے یو نیو رسٹی سلیکشن بورڈ کی سفا رشات کی روشنی میں کے ایم یو انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سا ئنسز کو ہاٹ میں اورل اینڈ میگزولو فیشل سرجر ی، ایسو سی ایٹ پروفیسر پروستو ڈانٹکس اور اورل میڈ یسن، اسسٹنٹ پروفیسر اورل اینڈ میگزولو فیشل سرجر ی اورپروستو ڈانٹکس، کے ایم یو انسٹی ٹیو ٹ آف میڈ یکل سا ئنسزکو ہا ٹ میں ایسو سی ایٹ پروفیسر میڈیسن اور پیڈز ، انسٹی ٹیو ٹ آف پبلک ہیلتھ میں پروفیسرز، ایسو سی ایٹ پروفیسرز، اسسٹنٹ پروفیسرز اور لیکچرز کی خا لی اسا میوں پر بھر تی کے علاوہ ڈپٹی کنٹرولر امتحا نات نا صر سلیم عر ب کو ڈائر یکٹر پی اینڈ ڈی بی پی ایس 19، کا مر ان ارشا د اور محمد فا روق آفس منیجرزکو ڈپٹی رجسٹرار بی پی ایس 18 اور ڈپٹی کنٹرولر امتحا نا ت بی پی ایس 18 اور عثما ن اقبا ل اسسٹنٹ ٹریژرر کو ڈپٹی ٹر یژزز بی پی ایس 18 اور چھ آفس اسسٹنٹس کو آفس منیجرز بی پی ایس 17 کی خا لی اسا میوں پر تر قی کی منظور ی دی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں انا ملی کمیٹی کی سفا رش پر یو نیو رسٹی سٹیچو ٹس اور سروس رولز میں بعض ترامیم کی بھی توثیق کی گئی جنکی حتمی منظوری یو نیو رسٹی سینیٹ سے لی جا ئے گی۔ سینڈیکیٹ مذکو رہ اجلاس نے الحا ق کمیٹی کی سفا رش پر پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ حیات آباد پشاور میں بی ایس پو سٹ آراین کی دس نشستوں میں اضا فے کی تو ثیق کے سا تھ سا تھ فنا نس اینڈ پلاننگ کمیٹی کی سفا رشا ت کی روشنی میں ما لی سال 2017-18کے نظر ثا نی شدہ بجٹ کے علاوہ نئے ما لی سال 2018-19 کے 1030391ملین روپے کے اخراجا ت کے مقا بلے میں 1115449ملین روپے کے آمدن پر مشتمل 84558ملین روپے کے سرپلس بجٹ تخمینہ جا ت کوحتمی منظوری کیلئے سینیٹ کے آئیندہ اجلاس میں بھیجنے کی تو ثیق بھی کی گئی۔

قبل ازیں اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر پروفیسر ڈاکٹر ارشدجا وید نے کہا کہ کمز اور کڈز کو ہا ٹ میں نئی فیکلٹی کی تعینا تی سے ان دونوں اداروں میں فیکلٹی کی کمی پر قا بو پا نے کے نتیجے میں پی ایم ڈی سی سے ان دونوں اداروں کی رجسٹریشن کا دیر ینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ انھو ں نے یو نیو رسٹی کے سر پلس بجٹ کوبہتر ین گور ننس اور فنا نشل ڈسپلن کی عمدہ مثا ل قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو نیو رسٹی کے داخلوں اور بھر تیوں میں میرٹ اور شفا فیت پر کو ئی سمجھو تہ نہیں کیا جا ئے گا ۔

دریں اثنا ء یو نیو رسٹی کے ایڈمن سٹا ف نے طو یل عر صے سے تر قیوں کا حل طلب مسئلہ حل کر نے پر یو نیو رسٹی کے وائس چا نسلر کی قا ئدانہ صلاحیتوں اور کار گردگی کو خراج تحسین پیش کر تے ہو ئے تو قع ظا ہر کی ہے کہ ترقیوں کے اس سلسلے کو آئیندہ بھی جا ری رکھا جا ئے گا۔

متعلقہ عنوان :