راولپنڈی پریس کلب میں منی سپورٹس جمنازیم کا افتتاح (کل) ہو گا

جمعرات مئی 20:14

راولپنڈی17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) راولپنڈی پریس کلب میں منی سپورٹس جمنازیم مکمل ہو گیا، صحافیوں کو باڈی بلڈنگ ،،سنوکر اور ٹیبل ٹینس کی سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

(جاری ہے)

’’اے پی پی‘‘ کو دستیاب معلومات کے مطابق راولپنڈی پریس کلب میں پنجاب حکومت کی جانب سے فراہم کردہ ایک کروڑ 14لاکھ روپے کی گرانٹ سے منی سپورٹس جمنازیم کا تعمیراتی کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ۔ اسپورٹس جمنازیم کا افتتاح 18 مئی کو شام 5 بجے ہوگا ۔جمنازیم کا با ضابطہ افتتاح پنجاب اسپورٹس اسٹیرئنگ کمیٹی کے چیئرمین و سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عبا سی کریں گے۔