راولپنڈی ڈویژن کے 35رمضان بازاروں سے سستی مرغی و انڈے کی فراہمی شروع

جمعرات 17 مئی 2018 20:14

راولپنڈی17مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) راولپنڈی ڈویژن کے 35رمضان بازاروں میں محکمہ لائیوسٹاک نے سستی مرغی و انڈے کی شاپس فعال کر دیں ،رمضان بازاروں میں ایگریکلچر فیئرپرائس شاپس ،چکن و ایگ شاپس سے شہریوں کو ارزاں نرخوں پر پھلوں ،سبزیوں ،بیسن ،دالوں ،انڈے اور مرغی کے گوشت کی فراہمی شروع کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک راولپنڈی ڈاکٹر شاہد سجاد اصغر نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈویژن بھر کے تمام رمضان بازاروں میں محکمہ لائیو سٹاک نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے تعاون سے خصوصی سٹالز قائم کیے گئے ہیں جہاں سے مرغی کا گوشت مارکیٹ سے 10روپے کم قیمت جبکہ انڈے 5روپے فی درجن مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت پر فروخت کیے جارہے ہیں ۔

سیکرٹری ڈسٹرکٹ مارکیٹ کمیٹی افضال کسانہ نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ رمضان بازاروں میں اشیائے خور ونوش کی وافر فراہمی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں جبکہ پرائس کنٹرول کے لیے بھی خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں ۔افضال کسانہ نے بتایاکہ راولپنڈی کے رمضان بازاروں میں 10ایگریکلچر فیئر پرائس شاپس قائم کی گئی ہیں جبکہ اشیائے خور ونوش کے معیار کی جانچ پڑتال اور قیمتوں کے چیک اینڈ بیلنس کے لیے نمائندے تعینات کیے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :