خاوند نے روٹھی بیوی کو میکے سے لاکر تیز دھار آلہ سے قتل کردیا ، ملزم فرار

جمعرات 17 مئی 2018 20:14

ساہیوال۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) خاوند نے روٹھی بیوی کو واپس لاکر تیز دھار آلہ سے قتل کردیا ‘ ملزم فرار ہوگیا، تفصیلات کے مطابق 95/9-Lکے رہائشی صدام حسین کی 4ماہ قبل سدرہ بی بی سے شادی ہوئی جو چند روز قبل ناراض ہوکر میکے چلی گئی ، دوروز قبل صدام حسین اسے مناکر واپس لے آیا اور جمعرات کی صبح اسے فصلوں میں لے جاکر تیز دھار آلہ کے ساتھ قتل کرکے فرارہوگیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹمار ٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :