انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا

جمعرات 17 مئی 2018 20:14

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ ..
گوجرانوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ شاہ غریب نارووال پو لیس نے وفاقی وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے ملزم عابد حسین کو سخت حفاظتی پہرہ میں پیش کیا ، پو لیس نے فاضل عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کا پولی گرافک ٹیسٹ کروالیا ہے ، اس دوران معزز جج نے کاروائی عمل میں لاتے ہوئے ملزم عابد کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے پو لیس کو حکم دیا ہے کہ یکم جون کو مقدمہ کا چالان عدالت میں جمع کروایا جائے ، ملزم کو سخت حفاظتی پہرہ میں عدالت پیش کیا گیا ، اس موقع پر احاطہ عدالت میں پو لیس کی بھاری نفری موجود تھی ۔