رمضان میں 80لاکھ کا راشن پیکج 2ہزار مستحق گھرانوں میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیاہے، قاضی شعیب عالم

جمعرات 17 مئی 2018 20:15

گوجرانوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں 80لاکھ روپے کی مالیت کاراشن پیکج 2ہزار مستحق گھرانوں میں تقسیم کرنے کا آغاز کردیا گیاہے،تاکہ ہم اس رحمتوں وبرکتوں والے ماہ مبارک میں اپنے غریب بہن بھائیوں کو خوشیوں میں شامل کرسکیں، ان خیالات کا اظہار جے ڈبلیو ایس پاکستان کے چیف ایگزیکٹو اور گوجرانوالہ این جی اوز فورم کے صدر قاضی شعیب عالم فاروقی،ممبربورڈ آف ڈائریکٹر چوہدری محمد شاہد، یوسی چیئرمین ڈاکٹر عمر نصیر،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئرزارملک محمد زبیر عزیز،حافظ محمد عرفان،جمیل انجم ،رانا محمد توقیر،شفقت عمران،سید خرم حسین شاہ،صاحبزادہ محمد سعید حاتم نے جناح ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے مستحق خواتین میںرمضان راشن پیکج تقسیم کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ پاکستان میں عام لوگوں کا معیار زندگی بہتر بنانے میں آگے بڑھ کر کام کیا ہے ،ملک میں ناگہانی آفات ہوں سیلاب ہو یا زلزلہ ہم نے ہمیشہ حکومتی اداروں کے ساتھ ملکراپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے اور راشن،ادویات،کپڑوں سمیت ودیگر ضروریات زندگی کی تمام اشیاء فراہم کیں،انہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کو علاج ومعالجہ کی سہولیات دینے کیلئے دیہاتی علاقوں میں میڈیکل کیمپ،ادویات اورایمبولینس سروس مفت فراہم کی جارہی ہے۔