چیف ٹریفک آفیسرنے رمضان ٹریفک پلان جاری کر دیا

جمعرات مئی 20:15

گوجرانوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے رمضان ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے جس کے تحت فیلڈ میں موجود تمام ڈیوٹی افسران رمضان المبارک کے دوران اپنے فرائض منصبی پوری تندہی ، محنت اور لگن سے سرانجام دیں گے ۔

(جاری ہے)

افطاری کے وقت ٹریفک کے رش کو کنٹرول کرنے اور ٹریفک کے بہائو کو بہتر کرنے کیلئے اپنی پیشہ وارانہ مہارت کو استعمال کریں، تمام ڈیوٹی افسران کو اُن کے تعینات کی گئی جگہ پر ہی افطاری کا مکمل سامان فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ بھی بروقت افطاری کریں۔

اس بات کا اعلان انہوں نے اپنے آفس میں منعقدہ دربار سے ٹریفک آفسران اور ملازمین سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پرڈی ایس پیز مقصود احمد لون،وقار جاوید بھٹی،وحید اختر بٹ،نواز گل اور دیگر وارڈنز بھی موجود تھے۔ چیف ٹریفک آفیسر نے تمام ٹریفک وارڈن اور ملازمین پر زور دیا کہ وہ اپنی ڈیوٹیاں عبادت سمجھ کر ادا کریں اور شہریوں کیلئے ہر ممکن سہولیات فراہم کریں ۔

متعلقہ عنوان :