مویشی منڈیوں میں عوام کو ہرممکن مفت سہولیات فراہم کی جائیں، کمشنر

جمعرات مئی 20:15

گوجرانوالہ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے کیٹل مارکیٹ کمپنی کے مینجنگ ڈائر یکٹر شہزاد خالد کو تلقین کی ہے کہ مویشی منڈیوں میں عوام کو ہرممکن مفت سہولیات فراہم کر کے ان کے لئے ممکنہ آسانیاں پیدا کی جائیں،ان خیالات کا ا ظہار انہوں نے کیٹل مارکیٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائر یکٹرز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر ‘ میئر گوجر انوالہ ثروت اکرام‘ ڈپٹی کمشنر منڈی بہائوالدین حافظ شو کت علی ‘ ڈپٹی کمشنر گجرات محمد علی رندھاوا‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سیالکوٹ محسن عباس‘ ڈپٹی کمشنر حافظ آباد صالحہ سعید اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس محمد صفدر نے شر کت کی ، اجلا س کے دوران کمشنر گوجر انوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر جہانگیر کی طرف سے دی گئی تجاویز کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :