دو مختلف واقعات میںدو افراد نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

جمعرات 17 مئی 2018 20:15

قصور۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) قصور کے گردونواح میں دو مختلف واقعات میںدو افراد نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کیمطابق نواحی گاوں گوہڑ جاگیر کے رہائشی محمد علی انصاری کے 27سالہ بیٹے محمد وسیم کا اپنے گھر والوںکے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے والدین کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کاخاتمہ کر لیا ۔

پولیس تھانہ منڈی عثمانوالہ نے ضابطہ کی کاروائی مکمل کر لی ہے جبکہ ڈھاری لنگڑیانوالہ میں 45سالہ محمد اسلم کا اکثر اپنے گھروالوں سے جھگڑا رہتاتھا کہ گزشتہ روز بھی دونوں میاں بیوی کے مابین لڑائی ہوئی تو محمد اسلم نے آئے روز کی لڑائی سے تنگ آکر گھر میں موجود چوہے مار گولیاں کھا کر خودکشی کر لی ۔ پولیس تھانہ پھولنگر مصروف کاروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :