کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے تعلیم بے حد اہم کردار ادا کرتی ہے،چودھری ناصر سبحانی

جمعرات 17 مئی 2018 20:15

سیالکوٹ۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) چودھری ناصر سبحانی نے کہا ہے کہ کسی بھی قوم کی ترقی کے لئے تعلیم بے حد اہم کردار ادا کرتی ہے کہ ہے تاریخ گواہ ہے جس قوم کا تعلق تعلیم سے کمزور ہوتا گیا وہ مختلف شعبہ حیات میں ناکامی سی سے دو چا ر ہوتی گئی۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گوندل میں 14 کلاس روم نیو بلاک کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میںسکول کمیٹی ممبران کے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین یو سی مراکیوال ملک ذولفقاراعوان ، چیئرمین یو سی گوندل پاپا غلام رسول ،صوفی محمد اسحاق ، حاجی محمد اکرم بھولا، ڈسٹرکٹ انجنیئر ہمقدم محمد عزیر، ہمقدم کوارڈی نیٹر شمس الدین ہیڈ ٹیچر غلام شبیر ،شہباز وریو ، کمیونٹی سکول کمیٹی چیئرمین غلام شبیراور معززین علاقہ موجود تھے ۔ چودھری ناصر سبحانی نے مزید کہا کہ طلباء کی کردار سازی پر والدین اور ٹیچرز کو خصوصی توجہ دینے پر زور دیا ۔انہوں نی مزید کہا کہ تعلیم نا صرف روزگار کی فراہمی میں معاون ثابت ہوتی ہے بلکہ معاشرہ کے افراد کو شعور و آگاہی بھی دیتی ہے ۔ ہمقدم کوارڈی نیٹر شمس الدین نے بتایا کہ نیو بلاک کی تعمیر پر ایک کروڑ ستر لاکھ روپے لاگت آئے گی اور یہ کلاس رومز زلزلہ پروف ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :